the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی



گلبرگہ : الیکشن ہوتے ہیں اور لیڈران جیت کے منتخب عوامی باڈیز میں چلے جاتے ہیں اور اس کے بعد وہ اپنے فرائض سے غفلت برتنے کی اپنی پرانی روش پر لوٹ آتے ہیں ۔پسماندہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے اہم صوبے گلبرگہ کا حال دیگر شہروں کی طرح ابتر ہے ۔یہاں انتہا درجے کی بلدی بدامنی پھیلی ہوئی ہے ۔اس شہر میں سڑکیں کم بنتی ہیں اور زیادہ کھودی جاتی ہے ۔اور سڑکیں کھودنے کے بعد ان گڑھوں کو پر کرنے کے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے ۔ایسا زیادہ تر مسلم محلوں میں ہوتا ہے ۔جہاں سیاسی شعور کی بے حد کمی ہے اور لگتا ہے اس شہر میں محکمہ بلدیہ نام کا کوئی ادارہ ہی نہیں ہے ۔حالاں کہ شہر میں باضابطہ منتخب باڈیز کو قائم کیے دو ماہ کا عرصہ ہونے آرہا ہے اور اب تک شہر کے کسی محلے کی حالت تو درکنار کسی گلی کو تک نہیں سدھارا گیا ہے۔کئی کارپوریٹرس ایسے ہیں جنھوں نے جیت حاصل کرنے کے بعد آج تک اپنا رخ روشن اپنے حلقہ کے عوام کو دکھایا نہیں ہے ۔ایسا ہی ایک بلدی حلقہ نمبر 15ہے جہاں کے منتخب نمائندہ مسٹر بھیم ریڈی کو اعلیٰ لیڈروں کے ساتھ گھومنے پھرنے میں ہی فرصت نہیں ہے ۔ان کے حلقہ انتخاب میں ایسے ایسے مہیب گڑھے ہیں جو خود ان ہی کے بلدیہ نے کھودے ہیں ۔کس کے لیے کھودے ہیں یہ معلوم نہیں ہے مگر اس میں عوام ہی گر رہے ہیں اور اس میں عورتوں بچوں اور بوڑھوں طالبات طلبہ کسی کی کوئی قید نہیں ہے ۔مثال کے طور پر درگاہ علاقے کے نور باغ کا موڑ جہاں سٹی کارپوریشن نے ایک گڑھا کھودا تھا اور پھر انھوں نے اس کو پر کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی ۔اس گڑھے کو یوں ہی چھوڑ دیا گیا ہے ۔ہمارے نامہ نگار کے سامنے اس



گڑھے میں ایک لڑکی جو اسکوٹر پر سوار تھی اپنی والدہ کے ساتھ جا گری اور دونوں خواتین کو زبردست چوٹیں آئیں ہیں ۔علاقے کے لوگوں میں کارپوریٹر کو لے کر بے حد غصہ ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ اس نااہل لیڈر کو یا تو بر خاست کر دیا جائے یا پھر نااہل قرار دیا جائے ۔ساتھ ہی علاقے کے عوام نے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق ڈاکٹر قمر الاسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر سٹی کارپوریشن کے کمشنر مسٹر کٹی منی کو معطل کر دیں جنھیں صرف گڑھے کھودنا اور اس میں عوام کو گرانا ہی آتا ہے ۔شہر گلبرگہ کی خستہ سڑکوں اور گندگی سے لبالب بھری نالیوں میں ٹھہرا گندہ پانی،ہر نکڑ اور موڑ پر پڑے کچرے کے انبار یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ شہر بلدیاتی حوالے سے یتیم ہے اور اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔مسٹر کٹی منی اور کارپوریٹرس صرف باتیں کرنا جانتے ہیں ۔رہے مئیر صاحبہ انھیں تو کسی نے اب تک دیکھا ہی نہیں ہے ۔انھوں نے آج تک عہدے کا جائزہ لینے کے بعد کسی بھی علاقے کا دورہ نہین کیا ہے ۔شاید انھیں اس بات کا پتہ ہی نہین ہے کہ ان کے فرائض کیا ہیں اور انھیں کس طرح ادا کیا جاتا ہے ۔بلدی حلقہ نمبر 15کے عوام کا کہنا ہے کہ انھیں غلط امیدوار کے الیکشن میں انتخاب کی سزا مل رہی ہے اور انھوں نے پارٹی کو دیکھ کر ووٹ دیا تھا مگر پارٹی بھی ان کے لیے کوئی کام نہیں کر رہی ہے ۔علاقے کے عوام نے دھمکی دی ہے کہ اگر مئیر اور کارپوریٹر ،اور سٹی کارپوریشن کمشنر اس علاقے کا دورہ دو دنوں کے اندر اندر نہیں کرتے ہیں اور اس علاقے کی تمام بنیادی ضروریات مانسون کے آنے سے قبل پوری نہین کرتے ہیں تو پھر ان کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.